Sep ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کی جانب ہجرت کرنے پر مجبور

روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کی جانب اپنی جان بچانے کے لئے ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 60 ہزار کے قریب روہنگیا افراد سرحد پر موجود ہیں اور بنگہ دیش میں موجود امدادی کارکن بھوک اور پریشانی کے شکار افراد کی مدد میں مصروف ہیں۔ بنگلہ دیش کے ایریا کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عارف الاسلام کا کہنا تھا کہ بارڈر گارڈ کو 11 بچوں سمیت 15 روہنگیا مسلمانوں کی لاشیں ملی تھیں جو دریا میں تیر رہی تھیں جس کے بعد دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔

ٹیگس