Sep ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • موگرینی اور آمانو کی ملاقات، ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا ہے۔

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے سلووینا میں بلڈ اسٹریٹیجک فورم (Bled Strategic Forum) کی کانفرنس کے موقع پر ایک ملاقات میں ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔
یہ ملاقات ایجنسی کی تازہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہوئی ہے۔
اس سے پہلے بھی اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں اپنے سبھی وعدوں پر عمل کیا ہے۔
ایٹمی معاہدے پر جنوری دوہزار سولہ سے عمل درآمد شروع ہوگیا ہے لیکن امریکی حکومت نے اب تک اس معاہدے کی خلاف ورزی ہی کی ہے۔
امریکی صدر اس معاہدے کو ایک وحشتناک معاہدہ کہتے ہیں لیکن عالمی برادری ٹرمپ کے اس موقف کی مخالف ہے۔

ٹیگس