Sep ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • ڈوكلام تنازع کے بعد ہندوستان اور چین کے مابین رابطہ

ڈوكلام تنازع کے بعد ہندوستان اور چین کے سربراہان مملکت کے مابین ملاقات ہوئی۔

ڈوكلام تنازع ختم ہونے کے بعد ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان مثبت ماحول میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات کو ’مستحکم‘ اور بہتر‘ رکھنے کی خاطر سرحد پر امن ، حالات کو جوں کی توں قائم رکھنے اور باہمی اعتماد کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔

نویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے چین کے تین دن کے دورے پر جانے والے ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اور چین کے صدرکے مابین ملاقات میں برکس سے متعلق موضوعات اور باہمی مسائل پر بامعنی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے بعد ہندوستان کے خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے صحافیوں کو بتایا کہ مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اور استحکام پر توجہ مرکوز رہی تھی اورملاقات بہت مثبت اور خوشگوارماحول میں ہوئی۔

 

ٹیگس