Sep ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران، روس اور ترکی کے مذاکرات میں پیشرفت

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام امن مذاکرات بالخصوص 'ادلب' میں امن زون کے قیام کے حوالے سے ایران، روس اور ترکی کے درمیان مذاکرات اچھی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شامی علاقے ادلب میں امن زون کے قیام کے حوالے سے ایران، روس اور ترکی کے درمیان رابطے ہوئے ہیں کیونکہ یہ تین ممالک شام امن مذاکرات کے حوالے سے آستانہ مذاکراتی عمل کے ضامن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سہ فریقی رابطوں کے دوران اچھی اور قابل اطمینان پیشرفت حاصل ہوئی ہے جس کا اصل مقصد ادلب میں سیکورٹی کی فراہمی ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ دنوں میں اس صورتحال کے حوالے سے حتمی نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے شامی علاقے دیرالزور کے تین سال بعد محاصرے کے خاتمے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیرالزور کی ناکہ بندی توڑنے سے انسداد دہشت گردی کا عمل حساس مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

ٹیگس