Sep ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • پناہ گزینوں کے سلسلے میں یورپ کے رویّے پر اقوام متحدہ کی تنقید

اقوام متحدہ نے مہاجرین کے ساتھ یورپی یونین کے رویّے پر کڑی تنقید کی ہے

رشاٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر زید بن رعد الحسین نے مہاجرین کے بحران کے سلسلے میں یورپی یونین کے عدم تعاون اور طریقہ کار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے مہاجرین کے حقوق پامال کئے ہیں- اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے  کہا کہ یورپی یونین، اخلاقی اور قانونی مشکل سے دوچار ہے کیونکہ اس نے لیبیا کے ساحلی گارڈ کے تعاون پر بھروسہ کر رکھا ہے اور مہاجرین کے حقوق حتی ان پر اور امدادی کارکنوں پر ہونے والی فائرنگ کو کوئی اہمیت نہیں دیتی- اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ میڈیٹیرین سی میں ساحلی گارڈ، پناہ گزینوں پر حملے کرتے ہیں، ان کا سامان اٹھا لے جاتے ہیں اور پناہ گزینوں پر فائرنگ کرتے ہیں- یورپی حکومتوں نے حالیہ مہینوں میں پناہ گزینوں کے سلسلے میں سخت اقدامات کئے ہیں- اقوام متحدہ اور یورپ میں خود مختار شہری حقوق کی تنظیمیں اس سے پہلے یورپ کے مختلف ملکوں میں پناہ گزینوں کے ساتھ تشدد آمیز رویّے کے سلسلے میں انتباہ دے چکی ہیں-

ٹیگس