• امریکی سینیٹ کا ٹرمپ سے مطالبہ؛ نسل پرستوں کی کھل کرمذمت کریں

امریکی سینیٹ نے ایک قرارداد پاس کرکے سفید فاموں کی نسلی برتری کے حامی انتہا پسند گروہوں کی سرگرمیوں کی مذمت کی ہے

امریکی کانگریس سے وابستہ ہیل ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ امریکی سینیٹ نے اپنے اجلاس میں ایک قرارداد منظور کرکے سفید فاموں کی نسلی برتری کے حامی گروہوں کی مذمت کی اور صدر ٹرمپ سے کہا کہ وہ کھل کر ان گروہوں کی مذمت کریں - اس قرار داد میں ڈونلڈٹرمپ اور امریکی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ ملک میں سفید فاموں کی نسلی برتری کے حامی گروہوں کی روز افزوں سرگرمیوں پر روک لگائے - امریکی سینیٹروں نے اٹارنی جنرل جیف سشنز اورامریکا کی داخلی سلامتی کی وزارت سے بھی کہا ہے کہ وہ سفید فاموں کی نسلی برتری کے حامی نسل پرست گروہوں کے تشدد آمیز اقدامات اور ان سے متعلق دیگر گروہوں کے بارے میں تحقیقات کریں اور ملک میں اس طرح کے نسل پرستانہ تشدد آمیز اقدامات کی تکرار کی روک تھام کریں

Sep ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۱ UTC
کمنٹس