Sep ۱۲, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کے خلاف سی آئی اے کے سربراہ کا بیان

امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ نے دیگر امریکی عہدیداروں کی طرح ایٹمی معاہدے کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ اس قابل نہیں تھا کہ اس پرمذاکرات انجام دئے جاتے

سی آئی اے کے سربراہ مایک پمپؤ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے نےکسی بھی میدان میں امریکا کے لئے بہترحالات پیدا نہیں کئے ہیں - سی آئی اے کے سربراہ نے ایٹمی معاہدے کے تعلق سے امریکی صدر ٹرمپ کے مخاصمانہ بیانات کا دفاع کرتے ہوئے دعوی کیا کہ صدر ٹرمپ کو اس بات کا اختیار ہے کہ وہ اس کی توثیق کریں یا پھر مسترد کردیں - ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے پر مذاکرات نہیں ہونے چاہئے تھےاور ٹرمپ انتظامیہ کے بیشتر ارکان کا بھی یہی خیال ہے - امریکی حکام کے اس قسم کے بیانات ایک ایسے وقت سامنے آ رہے ہیں جب پانچ جمع ایک گروپ کے دیگر ارکان ، یورپی یونین اور آئی اے ای اے نےاس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران نے معاہدے کی مکمل پاسداری کی ہے اس معاہدے کی حفاظت پر زور دیا ہے -

ٹیگس