Sep ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، ایک ہلاک، پانچ زخمی

لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی اور پاکستانی فورسز کے مابین فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو فوجیوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور چڑی کوٹ ،کیلرسیکٹرز میں مارٹر گولوں اور خودکار ہتھیاروں سے براہ راست شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے محمد ظہور نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں بہندوستانی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا جس سے ان کی چوکیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔

دوسری جانب ہندوستان کا کہنا ہے کہ جموں اور پونچھ کے علاقوں میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے سرحد ی سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دو اہلکار اور تین شہری زخمی ہو گئے۔

پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے بدھ کی شام کنٹرول لائن کے پاس پونچھ سیکٹر میں خود کار ہتھیاروں اور مارٹرسے اندھا دھند فائرنگ کی جس سےبی ایس ایف کے دو اہلکار اور پونچھ سیکٹر میں تین شہری زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس