Sep ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
  • یونان میں نسلی امتیاز کے خلاف مظاہرے

یونانی شہریوں نے فاشیزم اور نسلی امتیاز کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔

یونانی شہریوں نے فاشیزم اور نسلی امتیاز پر احتجاج کرتے ہوئے ایتھنز میں امریکی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا اور فاشیزم مردہ آباد، دنیا میں فاشیزم کے لئے کوئی جگہ نہیں، اور فاشیزم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہئے، جیسے نعرے لگائے-
مظاہرین نے مہاجرین کے سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ کی امتیازی پالیسیوں کی سخت مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ وہ مہاجرین کے سلسلے میں فسطائی رویئے اور دیگر ممالک کے امور میں مداخلت سے دست بردار ہوجائیں-

 

ٹیگس