Sep ۱۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا اپنے موقف پر قائم

شمالی کوریا نے عالمی پابندیوں کے جواب میں نیوکلیئر پروگرام کو تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی نئی پابندیوں کو ظالمانہ، غیر اخلاقی اور غیر انسانی عمل قرار دیا۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا کہنا ہےکہ امریکا اور ان کی جاگیردارانہ فوج کی جانب سے ہم پر پابندیوں اور دباؤ سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ ان ظالمانہ اقدام سے ایٹمی قوت بننے کے ہمارے مقصد میں تیزی اور پختگی آئے گی۔

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں ہماری حکومت، نظام اور عوام کو جسمانی طور پر تباہ کرنے کے لیے ہیں۔ لیکن عالمی دباؤ اور پابندیاں ہمیں نیوکلیئر پروگرام کو تیز کرنے سے نہیں روک سکتیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے چند روز قبل چھٹا اور اب تک کا سب سے بڑا نیوکلیئر تجربہ کیا تھا جس کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کی تھیں۔

 

ٹیگس