Sep ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  •  ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤکے نئے معاہدے پردستخط

دنیا کے پچاس ملکوں نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے ایک نئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

گذشتہ جولائی میں ایک سو بائیس ملکوں نے اقوام متحدہ میں ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے ایک نئے معاہدے پر دستخط کئےتھے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران بھی شامل ہے ۔
جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر تقریبا پچاس ملکوں نے جن میں برزیل پیش پیش ہے بدھ کو اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک نئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
اس معاہدے پر نوے روز کے بعد عمل درآمد کیا جائےگا۔
اس معاہدے پر ان ملکوں میں سے کسی نے بھی دستخط نہیں کئے ہیں جن کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں جبکہ نیٹو میں شامل تین ایٹمی طاقتوں یعنی برطانیہ فرانس اور امریکا نے کہا ہے کہ انہیں اس معاہدے میں شمولیت سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
ایٹمی ہتھیاروں کےعدم پھیلاؤ کا معاہدہ ان سبھی ملکوں کو جن کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اس بات کا پابند بناتا ہے کہ وہ اپنی ایٹمی تنصیبات اور ہتھیاروں کو تباہ کردیں۔

ٹیگس