Sep ۲۱, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ سے جنگ یمن بند کرانے کا مطالبہ

برطانیہ کی سو سے زائد شخصیات نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام اپنے کھلے خطے میں یمن میں جنگ بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔

ااقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام برطانیہ کی سو سے زائد معزز شخصیات کے خط میں آیا ہے کہ جنگ نے یمن میں لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کو جہنم بنادیا ہے اور پچھلے دوسال کے دوران دس ہزار سےزیادہ یمنی شہری ہلاک اور چالیس ہزار کے قریب زخمی اور معذور ہوچکے ہیں۔برطانیہ کی معزز شخصیات کے کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ پانچ لاکھ یمنی شہری ہیضے میں مبتلا ہیں اور ایک کروڑ نوے لاکھ سےزیادہ یمنی شہریوں کو فوری طور پر انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے۔

ٹیگس