Sep ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے پر ایران کے عمل درآمد کی تائ‏ید پر امریکی وزیرخارجہ کی تاکید

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے صدر ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ پندرہ اکتوبر کو کانگریس کے نام اپنی رپورٹ میں اس بات کی تائید کردیں کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کی پابندی کی ہے۔

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ وہ ایٹمی معاہدے پر ایران کے عمل درآمد کی تائید کریں اور اس کے بعد اس بین الاقوامی معاہدے میں کوئی رد و بدل کریں۔
امریکی کانگریس سے وابستہ نیوز ویب سائٹ ہل نے بھی خبردی ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کےساتھ ساتھ کئی دیگر امریکی حکام نے صدر ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ اپنی رپورٹ میں ایٹمی معاہدے پر ایران کے عمل درآمد کی تائید کریں۔
اس درمیان امریکی وزیرخارجہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر ایٹمی معاہدے میں کچھ تبدیلیاں نہ لائی گئیں تو امریکا اس معاہدے سے نکل جائےگا۔
واضح ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہوئے ایٹمی معاہدے پر گذشتہ برس جنوری سے عمل درآمد شروع ہوگیا ہے لیکن اس معاہدے میں شریک ایک فریق کی حیثیت سے امریکا نے ہمیشہ اب تک اس کی خلاف ورزی کی ہے۔

ٹیگس