Sep ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے میں غیر ایٹمی مسائل کو شامل کرنا غلط ہے، روسی وزیرخارجہ

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے میں غیر ایٹمی معاملات کو شامل کرنا ایک غلطی ہے۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکا کے رویّے پر  تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی تشویش متعلقہ ذرائع سے ہی حل ہونے کی ضرورت ہے-

روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس کے ساتھ ساتھ یورپی ممالک بھی ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے حق میں ہیں-

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے ابھی حال ہی میں کہا تھا کہ امریکیوں کے نقطہ نگاہ سے بہتر معاہدہ محض ایک خیال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا حقائق تحریف کرنے سے باز آجائے اور جس طرح سے ایران نے ایٹمی معاہدے کی پابندی کی وہ بھی اس کی پابندی کرے-

واضح رہے کہ امریکی حکام نے صدر ٹرمپ کی خواہش کے مطابق ایٹمی معاہدے میں رد و بدل یا اس کو منسوخ کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے-