Sep ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ، 21 افراد ہلاک 42 زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم اکیس افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے ترسٹھ واقعات ریکارڈ کیے گئے۔
فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات فلوریڈا، کنٹاکی، ٹیکساس اور ایلینوائے میں پیش آئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم اکیس افراد ہلاک اور بیالیس زخمی ہوئے۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی آزادی ہے اور طاقتور اسلحہ لابی کے دباؤ کے با‏عث امریکہ کی کوئی بھی حکومت، تاحال گن کنٹرول قوانین کو سخت کرنے کے لیے قانون سازی کے قابل نہیں ہوئی ہے۔

ٹیگس