Sep ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • جرمن چانسلر کے لئے انتخابات

جرمن چانسلر کے انتخاب کے لئے جرمنی کے عوام آج ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

جرمن چانسلر کے انتخابات کے لئے کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی کی انجیلا مرکل اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے مارٹن شُلس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ دارالحکومت برلن میں پولنگ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

 انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور شہر بھر میں ڈیڑھ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے۔ 25 ستمبر کو انتخابات جیتنے والے امیدوارکے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

ٹیگس