Sep ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • نیوکلیئر ڈیل باقی نہیں رہی، ایران شمالی کوریا سے تعاون کر رہا ہے: امریکہ

امریکی صدر نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایران کے میزائل تجربہ سے ایٹمی معاہدہ ختم ہوگیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے خرمشہر بیلسٹک میزائل تجربے پر امریکی صدر ٹرمپ نے برہمی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جس بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے وہ اسرائیل کو ہدف بنا سکتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیوکلیئر ڈیل باقی نہیں رہی اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کا کوئی فائدہ نہیں۔ امریکی صدر نے دعوی کیا کہ ایران اور شمالی کوریا بیلسٹک میزائل کے موضوع پر ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔

دوسری جانب فرانس نے بھی امریکہ اور اسرائیل کی ہمنوائی میں خرمشہر بیلسٹک میزائل تجربے پر ردعمل دکھاتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایٹمی معاہدے میں روایتی ہتھیاروں کا کوئی ذکر نہیں اور مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کہا گيا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار تیار نہیں کرے گا لیکن روایتی ہتھیاروں کی تیاری ایران کا حق ہے جبکہ امریکہ، ایران کے دفاعی حق کو چھیننے کی کوشش کررہا ہے۔ ایرانی صدر نے امریکی صدر کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنا دفاع مضبوط بنانے کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے 2000 کیلو میٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا اور اس میزائل کی ہفتۂ دفاع مقدس کے موقع پر رونمائی کی۔

ٹیگس