Sep ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کی سرحد کے قریب امریکی جنگی طیاروں کی پروازیں

شمالی کوریا کی سرحد کے قریب امریکی جنگی طیاروں نے پروازیں کیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے امریکی بمبار طیاروں نے شمالی کوریا کی سرحد کے قریب سمندر پر پروازیں کی ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی جہازوں نے پروازیں جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کی سرحد سے متصل علاقے میں سمندر پر کیں جب کہ اس کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ امریکا کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔

پینٹاگون کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مختلف فوجی آپشن موجود ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی پروازیں شمالی کوریا کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی طور پر ان فٹ قراردیئے جانے کے بیان کے بعد سے شروع ہوئیں۔ اس وقت امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان شدید کشیدگي پائي جاتی ہے جب کہ گزشتہ چند ماہ سے دونوں ممالک کے درمیان لفظی جنگ میں بھی شدت آچکی ہے۔

ٹیگس