Sep ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • نسل پرستی کے خلاف امریکی طلبہ کے مظاہرے

ہاورڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے ایف بی آئی کے سابق سربراہ کی تقریر کے دوران نسل پرستی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں ہاورڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی کی تقریر کے دوران نسل پرستی کے خلاف نعرے لگائے اور انھیں بار بار تقریر روکنے پر مجبور کردیا۔


مظاہرین نے سیاہ فاموں پر ظلم اور نسل پرستی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔


ہاورڈ یونیورسٹی میں ایک طرف ایف بی آئی کے سابق سربراہ تقریر کر رہے تھے اور دوسری جانب اسی مقام پر یونیورسٹی میں ان کی موجودگی اور انھیں تقریرکرنے کی دعوت دیئے جانے کے خلاف نعرے لگائے جا رہے تھے۔
اس سے قبل بھی سیکڑوں مظاہرین نے شہر سینٹ لوئیس کی سڑکوں پر مظاہرے کر کے امریکہ میں اور خاص طور پر امریکی پولیس میں نسل پرستی کے گھر کر جانے کی مذمت کی تھی۔
دوہزار سولہ میں تقریبا ایک ہزار افراد پولیس فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے تھے۔اس لحاظ سے سن دوہزار سولہ میں امریکہ میں ہر روز تقریبا تین ہزار افراد پولیس کے ہاتھوں قتل ہوئے جن میں اکثریت سیاہ فاموں کی تھی۔

ٹیگس