Sep ۲۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا بھی امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل

امریکہ نے شمالی کوریا کو بھی سفری پابندیوں کی نئی فہرست میں شامل کرلیا ہے جس کے بعد امریکہ کے خلاف لاکھوں افراد نے مارچ کیا۔

امریکہ کی سفری پابندیوں کی نئی فہرست میں شمالی کوریا، صومالیہ اور چاڈ کا نام شامل کیا گیا ہے، جبکہ ایران، لیبیا، شام، وینزوئیلا اور یمن کا نام پہلے ہی فہرست کا حصہ تھا، سوڈان کا نام اس فہرست سےنکال دیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دستخط کردہ اس فہرست پر 18 اکتوبر سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا، نئی فہرست پچھلی فہرست کے 90 روز مکمل ہونے پر جاری کی گئی ہے۔

دوسری جانب شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں امریکا مخالف ریلی نکالی گئی جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس ریلی میں زندگی کے ہر طبقے کے افراد شریک تھے۔ اس موقع پر حکمران ورکرز پارٹی کی پیانگ یانگ سٹی کمیٹی کے نائب چیئرمین چو ہاک چول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی اس کا ثبوت ہے کہ اس ملک کے عوام دشمن کو نابود کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ چول نے مزید کہا کہ شمالی کوریائی عوام امریکی سامراجیت اور جارحیت پسندی کو دنیا بھر سے ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ٹیگس