Sep ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • برگزیٹ کے خلاف برطانوی عوام کا مظاہرہ

برگزیٹ کے مخالف سیکڑوں افراد نے برطانیہ کے شہر برائیٹن میں مظاہرہ کرکے یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے کے فیصلے پر احتجاج کیا

برائیٹن میں برگزیٹ کے مخالفین مظاہرے کے دوران اپنے ہاتھوں میں یورپی یونین کا پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور حزب اختلاف کے رہنما جرمی کوربین سے درخواست کر رہے تھے کہ وہ کوئی راستہ تلاش کریں کہ برطانیہ یورپی یونین سے نکلنے کے اپنے فیصلے کو واپس لے لے - مظاہرین نے برطانیہ کی حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی کے سالانہ کنونشن کے مقام کے باہر اجتماع کیا اور برگزیٹ سے متعلق فیصلہ واپس لینے کے حق میں نعرے لگائے - اس موقع پر مظاہرے میں شریک ایک شخص نے کہا کہ برطانوی عوام چاہتے ہیں کہ لیبرپارٹی برگزیٹ کی کھل  کر اور مکمل مخالفت کرے کیونکہ ابھی تک لیبر پارٹی نے برگزیٹ کے  بارے میں کھل کر اپنے موقف کا اعلان نہیں کیا ہے - برگزیٹ پر برطانیہ اور یورپی یونین کےدرمیان مذاکرات دونوں فریقوں کی شرائط کے پیش نظر سست رفتاری کے ساتھ آگے بڑ ھ رہے ہیں -یورپی یونین کا کہنا ہے کہ جب تک برگزیٹ سے برطانیہ کے نکلنے کے تعلق سے مذاکراتی عمل پورا نہیں ہوجاتا اس وقت تک لندن اور یورپی یونین کے آئندہ تعلقات کے  بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہوگی -

 

ٹیگس