Sep ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر صحت اپنے عہدے سے مستعفی

امریکی وزیر صحت ٹام پرائس نے سرکاری دوروں کے لئے مہنگے نجی ہوائی جہازوں پر سفر کرنے کی وجہ سے تنازعات میں پھنس جانے کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹام پرائس نے مئی سے اب تک 26 چارٹرڈ طیاروں میں سفر پر قومی خزانے کی 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم لٹا دی اور یہ خبر سامنے آنے کے بعد عوام نے شدید غم و غصے کا مظاہرہ کیا ۔

ٹام پرائس  کے بارے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ انہوں نے ناروے کے دورے کے لیے فوجی طیارے کا بھی استعمال کیا۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے وزیر صحت ٹام پرائس کا استعفی منظور کرلیا ہے اور ان کی جگہ ڈان جے رائٹ کو قائم مقام وزیر صحت بنایا گیا ہے۔

سرکاری دوروں میں مہنگے اخراجات اور نجی جہازوں کے استعمال پر ٹرمپ کابینہ کے مزید تین وزرا کے خلاف بھی تحقیقات کی جارہی ہیں جن میں وزیر داخلہ ریان زنکی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں ضابطے کے تحت قومی سلامتی افسران کے سوا باقی تمام سرکاری عہديداروں کو صرف عوامی طیاروں سے سفر کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

 

ٹیگس