Oct ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کا موساد کا اعتراف

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سرغنہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس ایجنسی نے دنیا کے مختلف ملکوں میں ہزاروں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دی ہیں

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سرغنہ یوسی کوہن نے مقبوضہ فلسطین میں ایک پروگرام میں کہا کہ موساد ہر سال ہزاروں کارروائیاں انجام دیتی ہے جن میں بعض بہت ہی پیچیدہ اور مختلف ملکوں کے قلب میں ہوتی ہیں- واضح رہےکہ تیونس کی فضائی صنعت کے انجینیئر اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ڈرون طیاروں سے متعلق ماہر محمد الزواری کو گذشتہ برس موساد  کے عناصر نے تیونس کے شہر صفاقس میں ان کے گھر کے  باہر شہید کردیا تھا - تیونس کے صدر نے اسی وقت کہا تھا کہ اس واقعے میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ہاتھ ہوسکتا ہے - قدس پرس نے بھی خبردی ہے کہ صیہونی حکومت کی جاسوسی تنظیم موساد نے گذشتہ تیس برسوں کے دوران کم سے کم سولہ فلسطینی اور عرب لیڈروں کو دنیا کے گیارہ ملکوں میں چودہ کارروائیاں انجام دے کر شہید کیا ہے- موساد نے ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کو بھی شہید کرنے میں اپنا گھناؤنا کردار ادا کیا ہے -

 

ٹیگس