Oct ۱۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا پرنئی امریکی پابندیاں عائد

امریکہ نے شمالی کوریا کے ساتھ لین دین کرنے والے 8 بینکوں اور 26 افراد کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

نئی امریکی پابندیوں کے تحت امریکہ میں موجود ان تمام افراد اور کمپنیوں کی املاک اور منافع منجمد کردیے جائیں گے۔

امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی پابندیاں شمالی کوریا کو مکمل طور پر الگ تھلگ کرنے کی اسٹریٹجک پالیسی کے تحت وضع کی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کے دائرے میں آنے والے آٹھوں بینک شمالی کوریا میں قائم ہیں اور جن لوگوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہ بھی شمالی کوریا کے شہری ہیں ۔

جنہیں ان بینکوں نے ملازم رکھا ہے اور روس، چین، لیبیا اور متحدہ عرب امارات میں کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب شمالی کوریا کے صدرنے اپنے ملک کے ایٹمی ہتھیاروں کو جزیرہ نمائے کوریا اور شمال مشرقی ایشیا میں امن و سلامتی کا ضامن قرار دیا ہے۔

 

ٹیگس