Oct ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکا کے بی ون بی بمبار طیارے جنوبی کوریا میں تعینات

امریکا نے اپنے دو خطرناک بمبار طیاروں بی ون بی کو جنوبی کوریا میں تعینات کردیا ہے -

جنوبی کوریا میں امریکی فوج کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے ان دونوں بمبار طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات جاپان اور جنوبی کوریا کے جنگی طیاروں کے ہمراہ جزیرہ نمائے کوریا کی فضا میں پرواز انجام دی-  وائٹ ہاؤس نے بھی اعلان کیا ہےکہ صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کا مقابلہ کرنے کے طریقوں کے بارے میں قومی سلامتی کی ٹیم کے ارکان کے ساتھ اجلاس کیا جس میں شمالی کوریا کا مقابلہ کرنے کے طریقوں منجملہ ممکنہ جنگ میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا جائزہ لیا گیا - امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ پسندانہ اقدامات اور بیانات سے اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے - ماہرین کا کہنا ہےکہ جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی کو ہوا دینے میں امریکا نے اہم کردار ادا کیا ہے -

 

ٹیگس