Oct ۱۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
  • ہسپانوی وزیراعظم کی کیٹالونیا کو5 دن کی مہلت

ہسپانوی وزیراعظم رخوئے نے کیٹالونیا کی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ علیحدگی کے اعلان کے بعد حکومت آئین کی دفعہ 155 کے تحت کوئی بھی قدم اٹھا سکتی ہے۔

ہسپانوی وزیراعظم نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خود مختار علاقے کیٹالونیا کا نظم ونسق سنبھال سکتی ہے۔

ہسپانوی وزیراعظم نے کیٹالونیا کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ پانچ دن کے اندر اس امر کی تصدیق کریں کہ آیا انہوں نے کیٹالونیا کی آزادی کا اعلان کردیا ہے اگر ایسا اعلان کیا گیا تو اسپین کی مرکزی حکومت ملک کے کسی بھی علاقے کا نظم ونسق سنبھال سکتی ہے۔

وزیراعظم رخوئے نے اپنا بیان کیٹالونیا کے صدر کے اس دعوے کے ردعمل میں دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں میڈرڈ سے علیحدگی کا مینڈیٹ حاصل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کیٹالونیا میں ہونے والے ریفرنڈم میں 90 فیصد ووٹرز نے اسپین سے آزادی کے حق میں ووٹ ڈالے تھے جب کہ اسپین کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی بھی دفعہ 155 کا نفاذ نہیں کیا گیا۔

ٹیگس