Oct ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • موگرینی اور گیبرل کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال

یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج اور جرمنی کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر الگ الگ تبادلہ خیال کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی اور جرمن وزیر خارجہ زگمار گیبرل نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہو‏ئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ جامع ایٹمی معاہدے کی پابندی کریں۔
فیڈریکا موگرینی اور زگمار گیبریل دونوں نے یہ بات زور دے کر کہی یورپی ممالک جامع ایٹمی معاہدے کی پابندی کیے جانے کے خواہاں ہیں۔ دونوں یورپی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کی مکمل پابندی کی ہے اور اسے اس معاہدے کے تحت تمام اقتصادی اور مالیاتی فوائد حاصل ہونا چاہیں۔
یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ جب تک ایران جامع ایٹمی معاہدے کی پابندی کرتا رہے گا اس وقت تک یورپی یونین بھی اس معاہدے کی بھر پور حمایت جاری رکھے گی۔

ٹیگس