Oct ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کی طرح، اسرائیل کا بھی یونسکو سے نکلنے کا فیصلہ

امریکہ کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے بھی یونسکو سے نکلنے کا اعلان کر دیا ہے

صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے یونسکو سے امریکہ کے نکلنے کے اعلان کے کچھ ہی گھنٹوں بعد اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے بھی خود کو اقوام متحدہ کے تعلیمی و ثقافتی ادارے یونسکو سے نکلنے کے لئے تیار کر لیا ہے- امریکہ نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیل کی حمایت  میں یونسکو سے باہر نکل جائے گا- واشنگٹن کے اس اقدام پر، اکتیس دسمبر دوہزار سترہ سے عمل درآمد شروع ہوگا- امریکہ نے یونسکو میں فلسطین کو رکنیت دئے جانے کے بعد دوہزار گیارہ میں یونسکو کی مالی امداد بند کردی تھی- یونسکو نے منگل چار جولائی کو ایک قرارداد میں  کہا تھا کہ بیت المقدس پر اسرائیل کو کسی طرح کا مالکانہ حق حاصل نہیں ہے- یونسکو نے دو مئی کو ایک قرارداد منظور کرکے بیت المقدس اور غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کی مذمت کی تھی اور اسرائیل کو غاصب  کا نام دیا تھا-

ٹیگس