Oct ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے لئے صیہونی حکومت کی چار شرطیں

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے فلسطینیوں کے قومی آشتی معاہدے کو تسلیم کرنے کے لئے چار شرطیں عا‏ئد کر دی ہیں-

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاھو کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ چار فریقی بین الاقوامی کمیٹی کی شرطوں کی پابندی ، حماس کو غیر مسلح کیے جانے، ٹنل کھودنے کا سلسلہ روکے جانے ، میزائل بنانے کا سلسلہ بند کئے جانے اور غزہ پٹی میں قید صیہونیوں کی آزادی کی شرطوں پر ہی فلسطینیوں کے قومی آشتی سمجھوتے کو تسلیم کیا جا سکتا ہے- اس بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ ٹنلوں کی کھدائی ، میزائلوں کی پیداوار اور صیہونیت مخالف کارروائیاں، چار فریقی بین الاقوامی کمیٹی کی شرطوں کے منافی ہیں - بیان میں کیا گیا ہے کہ  اسرائیلی حکومت ان چار صیہونیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے جنھیں تحریک حماس نے گرفتار کر رکھاہے- فلسطین کی تحریک فتح اور حماس نے جمعرات کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں تین روزہ مذاکرات کے بعد قومی آشتی کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں-

ٹیگس