Oct ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • قحط کے متاثرین کے لیے عطیات کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں قحط کے متاثرین کے لیے بھاری امداد درکار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹونیو گوٹیرش کا کہنا ہے کہ مختلف ملکوں کو درپیش قحط کی صورت حال سے بیس ملین افراد کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ قحط سے متاثرہ علاقے جنوبی سوڈان، صومالیہ، یمن اور شمال مشرقی نائجیریا میں واقع ہیں۔

سیکرٹری جنرل کے مطابق رواں برس فروری میں جاری اپیل سے حاصل ہونے والے عطیات سے فی الحال قحط سے متاثرین کی ابتدائی امداد جاری ہے۔

گوٹیرش کے مطابق خشک سالی اور مسلح تنازعات سے سالانہ قحط کے متاثرین میں بیس فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی سوڈان میں قحط سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ ملین سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی جارحیت سے اس ملک کی صورتحال بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اس ملک کے عوام مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں اورانھیں شدید غذائی و طبی اشیاء کی ضرورت ہے۔

 

ٹیگس