Oct ۱۸, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکا بین الاقوامی معاہدوں پر عمل درآمد کی توانائی نہیں رکھتا

روسی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے بیان نے ایٹمی معاہدے اور دیگر معاہدوں پر واشنگٹن کے عمل درآمد کی ناتوانی کو ثابت کردیا ہے۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے ایٹمی معاہدے کے لئے عالمی برادری کی حمایت کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ ایٹمی معاہدے سے نکلنے کی امریکی کوشش سے ظاہرہوتا ہے واشنگٹن معاہدوں پر عمل درآمد کی توانائی نہیں رکھتا۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکا کا موقف اور شمالی کوریا کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی عالمی مسائل کو مزید پیچیدہ کرے گی۔
روسی وزیرخارجہ نے خبردار کیا کہ دوطرفہ اعتماد کا خاتمہ بہت ہی تشویشناک ہے اور دوبارہ اعتماد کی بحالی آسان کام نہیں ہوگا۔