Oct ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکہ: فلوریڈا میں نسل پرستی کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان جھڑپیں

امریکی ریاست فلوریڈا میں نسل پرستی اور انتہاپسندی مخالف گروہوں اور دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ریاست فلوریڈا کے شہر گینزول کی یونیورسٹی میں امریکی انتہا پسندوں کے معروف حامی ریچرڈ اسپنسر کی تقریر کے دوران نسل پرستی کے مخالفین نے زبردست مظاہرے کئے جس کے نتیجے میں انتہا پسندی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں-

نسل پرستی کے مخالف مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ یہاں نازیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے-

اس موقع پر یونیورسٹی میں سیکڑوں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا-ریچرڈ اسپنسر، جو ٹرمپ کے زبردست حامی ہیں، امریکہ میں سفید فاموں کی نسل پرست حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے ہیں-

دومہینے پہلے بھی ریاست ورجینیا کے شہر شارلوٹز ول میں نسل پرستی اور دائیں بازو کے انتہا پسند گروہوں نے پرتشدد مظاہرے کئے تھے جس کے دوران ایک خاتون ہلاک ہو گئی تھی-

امریکی صدر ٹرمپ نے ریاست ورجینیا میں نسل پرستوں کے پرتشدداقدامات کی مذمت کرنے سے اجتناب کیا تھا-