Oct ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran
  • ٹیکساس کے متاثرین کو مقامی حکام کی دھمکی

امریکی ریاست ٹیکساس میں حکام نے کہا ہے کہ طوفان سے متاثرین کی مدد اسی صورت میں کی جائے گی جب وہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کر دیں گے۔

نیویارک میں امریکہ کی شہری آزادیوں کی یونین نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیکنسن کے مقامی حکام نے طوفان سے متاثرین سے کہا ہے کہ انہیں اسی صورت میں امداد پہنچائی جائے گی جب وہ لوگ اسرائیلی مصنوعات  کا بائیکاٹ ختم کر دیں گے-

امریکی شہری آزادیوں کی یونین نے رپورٹ دی ہے کہ جو لوگ سیلاب اور طوفان سے متاثر ہوئے ہیں اور جن کے مکانات تباہ ہو گئے ہیں، انہیں باز آبادکاری کے لئے اسی وقت امداد دی جائے گی جب وہ تحریری طور پر یہ وعدہ کریں گے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کر دیں گے-

امریکا کی شہری آزادیوں کی یونین نے کہا ہے کہ ریاست ٹیکساس کے حکام کا یہ اقدام ملک کے آئین کے خلاف ہے-