Oct ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں بارہ ہلاک متعدد زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں کم سے کم بارہ افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

 امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کا اندراج کرنے والے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے اٹھاون واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں کم سے کم بارہ افراد ہلاک اور پینتیس دیگر زخمی ہو گئے-

اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات ایلینوئے، ٹیکساس اور ورجینیا میں پیش آئے-

فائرنگ کے واقعات درج کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں دو ہزار سترہ کے آغاز سے اب تک فائرنگ کے انچاس ہزار سات سو چودہ واقعات پیش آئے جن میں بارہ ہزار، چار سو تین، افراد ہلاک اور پچیس ہزار، تین سو اٹھائیس، افراد زخمی ہوئے-

واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں-