Oct ۲۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • کیٹالونیا کی آزادی کا مطالبہ

اسپین میں کیٹالونیا کی علیحدگی کا مطالبہ پھر زور پکڑ گیا ہے ۔

بارسلونا میں ہزاروں علیحدگی پسندوں نے ریلی نکالی اور مرکزی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں ہزاروں علیحدگی پسند ایک بارپھر آزادی کے حق میں نکل آئے۔ کیٹالونیا کے حامیوں نے حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ مظاہرہ مرکزی حکومت کی جانب سے نئے الیکشن کے فیصلے کے خلاف کیا گیا۔

دوسری جانب اسپین کے وزیراعظم راجوئے راخوئی نے کہا ہےکہ کیٹالونیا کی موجودہ حکومت جلد ختم کر دی جائے گی تاکہ بحران پر قابو پایا جا سکے۔

ٹیگس