Oct ۲۲, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • ایجنسی کو ایران کے فوجی مراکز کا معائنہ کرنے کا حق نہیں ہے، روس

روس نے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کو ایران کے فوجی مراکزکا معائنہ کرنےکا حق نہیں ہے۔

روس کے نائب وزیرخارجہ اور روس کی طرف سے ایٹمی مذاکرات کاروں کے وفد کے سینیئر رکن سرگئی ریابکوف نے ماسکو میں ایٹمی ترک اسلحہ کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے کی شق ٹی کے مطابق جو ایران کے فوجی مراکز سے متعلق ہے آئی اے ای اے کو اس بات کا اختیار نہیں ہے کہ وہ فوجی مراکز کا معائنہ کرے کیونکہ یہ شق آئی اے ای اے کے دائرہ اختیار میں ہی نہیں آتی۔
ماسکو میں ایٹمی ترک اسلحہ کانفرنس میں دنیا کے مختلف ملکوں کے دو سو سے زائد عہدیداروں اور ماہرین نے شرکت کی۔

ٹیگس