Oct ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • یونان میں نامہ نگاروں کی ہڑتال

یونان میں جرنلسٹ یونین نے اڑتالیس گھنٹے کی ہڑتال کردی ہے ۔

ارنا کے مطابق یونان کے سرکاری اور نجی ذرائع ابلاغ کے رپورٹروں نے میڈیا میں کام کی صورتحال، اور ذرائع ابلاغ عامہ کی مالی بدحالی کے خلاف  اڑتالیس گھنٹے کی ہڑتال شروع کردی ہے۔ ہڑتالیوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت سرکاری اور نجی ذرائع ابلاغ عامہ میں رپورٹروں کی حالت پر توجہ دے ، تصویریں تیار کرنے کے شعبے میں افرادی قوت بڑھائے اور نامہ نگاروں کی ملازمتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔یاد رہے کہ حکومت یونان اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لئے یورپی یونین اور عالمی بینک کی سفارش کے مطابق اقتصادی کفایت شعاری کے پروگرام پر عمل کررہی ہے جس کے باعث اس کو عوام کی سخت مخالفتوں اور احتجاج کا سامنا ہے

ٹیگس