Oct ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران مشرق وسطی سے امریکا کو باہر کردے گا، میک کین کا انتباہ

امریکی سینیٹ میں مسلح افواج کی کمیٹی کے چیئرمین جان میک کین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے مقابلے میں اگر صحیح حکمت عملی نہیں اپنائی گئی تو ایران امریکہ کو مشرق وسطی سے باہر کردے گا

اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے سینیئر سینیٹر جان میک کین نے کہا ہے کہ مشرق وسطی اور اس علاقے کے مسائل کے بارے میں صحیح اسٹریٹیجی کے فقدان کی بنا پر امریکہ کو کافی مسائل کا سامنا ہے۔انھوں نے عراق، شام اور یمن میں ایران کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تہران ایسے وقت میں بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کر رہا ہے کہ امریکہ کے اتحادی عرب ممالک ایران کو بڑا خطرہ قرار دینے کے باوجود قطر کے ساتھ کشیدگی سے دوچار ہیں۔جان میک کین نے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ مشرق وسطی کے مسائل کو خاص اہمیت دے ورنہ اسے اس علاقے سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ ایران کی حمایت و تعاون کے نتیجے میں عراق و شام میں دہشت گرد گروہوں کو ملنے والی شکست کے بعد مشرق وسطی کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر امریکی سیاستدانوں کی تنقیدوں میں اضافہ ہوگیا ہے

ٹیگس