Oct ۲۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا، فیکٹری میں آگ لگنے سے46 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق فیکٹری میں دو دھماکے سنے گئے، پہلا دھماکا اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کی چھت گرگئی جب کہ  قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ فی الحال حادثے کی وجوہات  معلوم نہیں ہوسکیں۔

پولیس کے مطابق فیکٹری سے ملنے والی لاشوں میں سے اکثر ناقابل شناخت ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کےلئے  مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جس میں بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

ٹیگس