Nov ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے23 جاں بحق

بحیرہ روم میں کشتی ڈوب گئی جس کی وجہ سے اس میں سوار 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق بحیرہ روم میں مسافر کشتی ڈوبنے کے باعث 2 درجن کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر 64 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا ہے ۔

یورپی نیول حکام کے مطابق کشتی میں سوارافراد میں مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد سوار تھی، جن میں 23 افراد موقع پر ہی ڈوب گئے جبکہ بروقت کارروائی کرکے 64 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحیرہ روم میں اب تک ریسکیو کئے گئے افراد کی تعداد 327 ہوگئی ہے۔

 

ٹیگس