Nov ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • لاس اینجلس میں صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ

سیکڑوں امریکی شہریوں نے ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

اس مظاہرے کا اہتمام کرنے والی تنظیم نے نیویارک، شکاگو اور سن فرانسسکو سمیت امریکہ کے دیگر شہروں میں بھی ایسے ہی مظاہروں کی اپیل کی ہے۔سن دوہزار سولہ کے انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کی پہلی سالگرہ سے چند روز قبل ہونے والے ان مظاہروں نے آٹھ نومبر کو بھی ٹرمپ انتظامیہ کے لئے ایسے ہی مزید اور بھرپور مظاہروں کے خدشات پیدا کردیئے ہیں۔لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق شہر بھر کی سڑکوں پر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی غیر معمولی نقل و حرکت کو پوری طرح محسوس کیا جارہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ آٹھ نومبر دوہزار سولہ کو ٹرمپ کی کامیابی کے اعلان کے بعد بھی امریکہ کے مختلف شہروں میں بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔تارکین وطن، موسمیاتی تبدیلیوں، ٹیکسوں کے نظام اور خارجہ پالیسی کے بارے میں صدر ٹرمپ کے اقدامات کی ملکی اور عالمی سطح پر سخت مخالفت کی جارہی ہے۔

ٹیگس