Nov ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ، 14 ہلاک، متعدد زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید چودہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز گن وائلنس آرکائیو کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے پچاس کے قریب واقعات پیش آئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے یہ واقعات ریاست لوئیزیانا، نیویارک، میسوری اور شمالی کیرولینا کے مختلف شہروں میں پیش آئے اور مجموعی طور پر چودہ افراد ہلاک اور بیالیس زخمی ہوئے۔گن وائلنس آرکائیو  کے مطابق، جمعے کی شب ختم ہونے والے اڑتالیس گھنٹے کے دوران امریکہ بھر میں پیش آنے والے فائرنگ کے ایک سو تین واقعات میں اکتالیس افراد ہلاک اور ترسٹھ زخمی ہوگئے تھے۔امریکا میں شہری حقوق کی تنظیمیں ملک میں اسلحہ کی آزادانہ خرید وفروخت کو محدود کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں تاہم اسلحہ ساز کمپنیوں کی طاقتور لابی، کانگریس میں ایسے کسی بھی قانون کو منظور نہیں ہونے دے رہی ہے ۔امریکہ کے موجودہ صدر کو اسلحہ لابی کا سب سے بڑا حامی تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے چند روز قبل اسلحہ لابی کو یقین دلایا تھا کہ وہ ان کی حمایت کرتے رہیں گے۔

ٹیگس