Nov ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • بنگوئی میں کنسرٹ پرگرینیڈ حملے میں 21 زخمی

سینٹرل افریقا کے دارالحکومت بنگوئی میں ایک کنسرٹ پر گرینیڈ حملے میں 21 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی امن فورس ایم آئی این یو ایس سی اے کے ترجمان ہاروے ورہوسل کا کہنا ہے کہ کل دیر رات ہونے والے حملے میں 2 نامعلوم حملہ آوروں نے آن دی کراس روڈز آف پیس نامی کیفے پر گرنیڈ داغا جہاں مقامی گلوکار اوزاگیون کا کنسرٹ ہورہا تھا۔ دھماکے کے زخمیوں میں اوزاگیون کے گروپ سے متعدد موسیقار زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال علاج کے لئے پہنچایا گیا ہے ۔

دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ21 افراد کو داخل کیا گیا ہے جبکہ ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے کیفے پر 4 گرنیڈ داغے تھے۔

ٹیگس