Nov ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکی صدر کے دورۂ فلپائن کے خلاف مظاہرہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ فلپائن کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ مخالف مظاہرے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں امریکی سفارتخانے کے سامنے ہوئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ مظاہرین نے امریکہ اور ٹرمپ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ٹرمپ کو امریکی امپریالسٹ قرار دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں کل فلپائن پہنچے جہاں انہوں نے اس ملک کے صدر سے ملاقات کی۔

ٹیگس