Nov ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکی اسکول میں فائرنگ 3 ہلاک، 10 زخمی

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جب کہ 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کی تیہاما کاؤنٹی میں رانکو تیہاما ایلیمنٹری اسکول میں حملہ آور نے خودکار ہتھیار سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس افسر کے مطابق اسکول میں فائرنگ کرنے والے شخص کو ہلاک کردیا گیا ہے تاہم واقعے کے محرکات اور دیگر تفصیلات اب تک سامنے نہیں آئیں۔

حملے میں زخمی ہونے والوں کو ایئرایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

امریکہ میں فائرنگ سے ہرسال ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

 

ٹیگس