Nov ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کو روس کا انتباہ

روسی دوما کے دفاعی کمیشن کے چیئرمین شامانف نے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو امریکی ہتھیاروں کی ترسیل سے یوکرین کی صورت حال اور زیادہ کشیدہ ہو جائے گی۔

یوکرین کو چار کروڑ، ستّر لاکھ ڈالر کے ہتھیاروں کی مدد سے متعلق امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کی تجویز کے بعد یوکرین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس کوشش میں ہے کہ یوکرین کے لئے امریکی ہتھیاروں کی مدد میں مستقبل میں مزید اضافہ کیا جائے۔شامانف نے کہا کہ یوکرین کے وزیر خارجہ نے جن ہتھیاروں کی مدد کی بات کی ہے وہ جنگ میں حملہ کرنے میں استعمال ہوتے ہیں اور یقینا اس قسم کے ہتھیاروں کی ترسیل سے یوکرین کی صورت حال پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ، روس کے خلاف یوکرین کے ذریعے اپنے بعض پروگراموں پر عمل کر رہا ہے اور یوکرین کے لئے امریکی ہتھیاروں کی ترسیل، روس کے سلسلے میں امریکہ کا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہو گا۔

ٹیگس