Nov ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • ایشیا اور یورپ کے وزرائے خارجہ ایٹمی معاہدے کے حامی

ایشیا اور یورپ کے اکیاون ملکوں کے وزرائے خارجہ اور اعلی سفارتی عہدیداروں نے ایٹمی معاہدے کی حمایت اور تمام فریقوں سے اس کی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

میانمار کے دارالحکومت نائپی ڈاؤ میں ایشیائی اور یورپی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ایشیائی اور یورپی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ اجلاس میں میانمار کے روہنگیا پناہ گزینوں کی مشکلات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔تینتیس شقوں پر مشتمل اس بیان کی اٹھارہویں شق میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان طے پانے والے ایٹمی معاہدے کی حمایت اور تمام فریقوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس معاہدے کی پاسداری کریں۔ایران اور پانچ جمع ایک گروپ نے جس میں، برطانیہ، فرانس، روس، چین، امریکہ اور جرمنی شامل ہیں، جنوری دوہزار سولہ میں ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد پر اتفاق کیا تھا۔ایران کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی پاسداری کےبارے میں آئی اے ای اے کی نو رپورٹوں کے باوجود امریکہ اس معاہدے پر عملدرآمد سے گریزاں ہے۔

ٹیگس