Nov ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • شام: کیمیائی حملوں کی عالمی تحقیقاتی کمیٹی دم توڑ گئی، روس

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کرنے والی عالمی کمیٹی کو ناکارہ قرار دے دیا۔

 ویسلے نبنزیا نے سلامی کونسل کے غیر اعلانیہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کرنے والی عالمی کمیٹی ناکارہ ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمیٹی نے مشترکہ تحقیقات کے میکینزم کو نا قابل اعتبار بنا دیا تاہم روس نئے میکینزم کی تیار کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
روس نے شام کے شہر خان شیخوں میں کیمیائی حملوں کے استعمال کی تحقیقات کی غرض سے سلامتی کونسل میں امریکہ کی پیش کردہ قرارداد کے مسودے کو بھی ویٹو کر دیا تھا۔
روس کا کہنا ہے کہ  عالمی کمیٹی نے شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات میں روس کی فراہم کردہ دستاویزات اور شواہد کو یکسر نظر انداز کر دیا۔
 

ٹیگس