Nov ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • مشرق وسطی میں امریکی فوج کی تعداد میں اضافہ

پچھلے چار ماہ کے دوران مشرق وسطی میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں تینتیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی کے آغاز سے اب تک مشرق وسطی میں تعینات امریکی فوجی اور سول اہلکاروں کی تعداد چالیس ہزار، پانچ سو ستر سے بڑھ کر چون ہزار ایک سو اسّی ہوگئی ہے۔یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ اس تعداد میں افغانستان میں تعینات امریکی فوجی شامل نہیں ہے۔پینٹاگون کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ مشرق وسطی میں امریکی فوج کی میزبانی کرنے والے ہر ملک میں، امریکی فوجیوں اور سویلین کی تعداد میں قابل ذکر حدتک اضافے کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔مشرق وسطی میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب امریکہ کو علاقے میں جاری تمام بحرانوں کی جڑ سمجھا جاتا ہے۔ امریکی فوجیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کو مشرق وسطی میں دہشت گردی میں اضافہ کا پیش خیمہ قرار دیا جارہا ہے۔

ٹیگس