Nov ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • بلیک فرائیڈے اور تھینکس گیونگ ڈے پر امریکہ میں فائرنگ

امریکی پولیس نے ریاست ٹیکساس میں فائرنگ اور دو افراد کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔

پولیس کے مطابق بلیک فرائیڈے اور تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ہونے والی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جمعے کے روز جنوبی ہوسٹن کے ایک اسکول کے باہر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوسٹن کے ایک شاپنگ مال میں جمعے کو ہونے والی فائرنگ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
فائرنگ کے وقت مذکورہ شاپنگ مال لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر فرائض کی ادائیگی کے دوران ایک پولیس اہلکار کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔